3

بنگلہ دیش کی ٹیسٹ رینکنگ میں 6ویں پوزیشنپاکستان 8ویں نمبر پر

(24 نیوز) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کے بعد بنگلادیش نے آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرنے کے بعد تین درجے اوپر آگئی اور تاریخ کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی، سری لنکا بھی بنگلادیش سے پیچھے رہ گیا جبکہ پاکستان ٹیم آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے، جنوبی افریقا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ بھارت چوتھے، انگلینڈ پانچویں، بنگلادیش چھٹے، سری لنکا ساتویں اور پاکستان آٹھویں پوزیشن پر پہنچ چکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ کے ہاتھوں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم رینکنگ میں مزید تنزلی کا شکار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں :ایپل نے آئی فون ایکس کو ’’آبسلیٹ‘‘ کیٹیگری میں شامل کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں