3

دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان انڈر 19 کا کیمپ جاری 

(24نیوز)دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان انڈر 19 کا کیمپ جاری ہے،پاکستان انڈر 19 کے کھلاڑیوں نے انٹرا سکواڈ ریڈ بال میچ میں حصہ لیا ۔ 

ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے دو روزہ انٹرا سکواڈ میچ کا اختتام منگل کو ہوگا ،میچ کے پہلے روز پاکستان انڈر 19 کے بلے بازوں کو بیٹنگ کا موقع دیا گیا،باؤلرز نے دن کے تینوں سیشنز میں مختلف دورانیے کے سپیلز کروائے،پاکستان انڈر 19 کی ٹیم منیجمنٹ نے ہیڈ کوچ شاہد انور کی قیادت میں ٹیم کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ 

خیال رہے کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف 2 سے 5 ستمبر تک یوتھ ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں