3

نادرا اور یونین کونسل ریکارڈ میں متوفی خاتون سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی

 (شوکت کورائی)نادرا اور یونین کونسل ریکارڈ میں متوفی خاتون سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی۔
 پٹیشنر صفیہ کاکہناہے کہ مجھے مردہ قرار دے کر میرے میاں کی پینشن وصول کی جا رہی ہے جس پرعدالت نے چیئرمین یو سی صالح محمد کے پچاس ہزار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے پولیس کوہدایت کی کہ یوسی چیئرمین صالح محمدکوآئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کریں ۔
 وکیل پٹیشنرکے مطابق درخواست گزار کے شوہر انتقال کر چکے ہیں ،ان کی تین شادیاں تھیں ، نادرا اور یونین کونسل کے ریکارڈ کے مطابق صفیہ بیگم انتقال کر چکی ہیں،نادر اور یونین کونسل کی جانب سے صفیہ کے انتقال کی تصدیق کے بعد پینشن پہلی بیوی کو مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی ؛ توہین عدالت کی درخواست دوبارہ دائر
وکیل نادرانے عدالت کوبتایاکہ  نادرا والے آن لائن ریکارڈ کی تصدیق کرتے ہیں ، یو سی ریکارڈ کے مطابق خاتون انتقال کرچکی ہیں۔
عدالت نے یو سی چیئرمین کے لیے پیشی کاحکم دیتے ہوئے مزید سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں