
(احمد منصور)9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بڑی پیشرفت ، 47 اشتہاری ملزمان کا ٹرائل مکمل کرنے کے بعد عدالت نے فیصلہ جاری کر تے ہوئے ملزمان کو 10-10 سال قید کی سزا سنا دی ۔
پراسیکیوشن کی جانب سے 19 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے گئے، 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں تمام اشتہاری ملزمان کا علیحدہ ٹرائل چلایا گیا، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے سزا پانے والے ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا، سزا پانے والے ملزمان 9 مئی کے واقعات کی سازش میں ملوث پائے گئے، جے آئی ٹی نے ملزمان کو 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی میں مرکزی ملزم قرار دیا۔
ملزمان میں عمر ایوب، زرتاج گُل،شیخ راشد شفیق، مراد سعید، زلفی بخاری اور شہباز گل سمیت دیگر شامل ہیں، علی امین گنڈاپور، شاندانہ گلزار، حماد اظہر، اعظم سواتی سمیت دیگر نام بھی شامل ہیں۔
ملزمان میں احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے مُرتضٰی، شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرا، اعجاز خان جازی، شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوزب سمیت دیگر شامل ہیں، مقدمے میں 118 ملزمان میں سے 18 ملزمان دورانِ ٹرائل اشتہاری قرار دیے گئے۔
29 ملزمان مقدمے کے اندراج کے بعد کسی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، مقدمے میں اب تک استغاثہ کے کل 44 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں، ملزمان جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ، آرمی میوزیم پر حملوں میں ملوث پائے گئے۔
ملزمان پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، اہم سرکاری عمارتوں/مقامات کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب حکومت کا ٹھیکے پر دیئے گئے سرکاری سکولوں کو واپس لینے پر غور






