3

وزیراعلیٰ  مریم نواز سرکاری دورے پرچین پہنچ گئیں,ارومچی ہوائی اڈے پر  پرتپاک استقبال

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  4 روزہ سرکاری دورے پرچین پہنچ گئیں۔پاکستان میں تعینات چین کے قونصل جنرل سن یان نے وزیراعلیٰ کولاہور ائیرپورٹ سے چین روانگی کے لئے ا لوداع کیا، ارومچی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا چین کے اعلیٰ عہدیدار اور سفارتی حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے شِن جِیانگ سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے کانفرنس سینٹر، کُنلُن ہال سے اپنی سرکاری مصروفیات کا آغاز کیا،وزیراعلیٰ مریم نواز  سے چِن شیاوجیانگ، پارٹی سیکرٹری صوبہ شِن جِیانگ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز سے ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی،ہی ژونگ یونے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  سے شِن جِیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور (XPCC) کے وفد نے اہم میٹنگ کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور پنجاب کے وفد کے اعزاز میں ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی اور پارٹی سیکرٹری و پولیٹیکل کمشنر، ہی ژونگ یوکی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز  نے چین کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے شِن جِیانگ سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں قیام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں