(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلامیہ واپس لے لیا،مراد سعید کی نااہلی کے نتیجے میں سینیٹ کی نشست خالی قرار دی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں تحریری حکم نامہ جاری کر تے ہوئے موقف اپنایا کہ مراد سعید نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف ہی نہیں اُٹھایا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مراد سعید نے آئینی طور پر عہدہ سنبھالا ہی نہیں تھا،مراد سعید کی نااہلی کے نتیجے میں قانون کے مطابق سینیٹ کی کوئی نشست خالی نہیں ہوئی۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی جلال خان کی درخواست منظور کر لی ہے ، رکن اسمبلی جلال خان کی جانب سے بیرسٹر محمد یاسین رضا پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا ایک روزہ دورہ مکمل






