3

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں سورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ

(24 ںیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس کے دوران ہر ڈویژن کے اون سورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا ۔

 اجلاس کے دوران لاہور،ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور فیصل آباد کے او ایس آر پراجیکٹس پیش کیے گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی۔

 دورویہ روڈز تعمیر و توسیع، کارپٹنگ، فٹ پاتھ، کیٹ آئی،کرب سٹون، لین مارکنگ،روڈ سائیڈ ڈرینج،نکاسی آب، سمال سٹیڈیم، سپورٹس ایرینا، بیوٹیفکیشن، ڈسپوزل سٹیشن کی سولرائزیشن کے پراجیکٹس  شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف  نے روڈز پر مین ہول، گٹر ڈھکن کا لیول اوپر نیچے ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام مین ہولز کا لیول سڑک کے برابر رکھنے کی ہدایت کی ۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دکانداروں سے کسی بھی قسم کے چارجز  بلااجازت وصولی سے روک دیا،سڑک بننے کے بعد کھدائی یا کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہرنئی  سٹرک کے اطراف میں سٹینڈرڈ سائٹ ڈرینج بنانے،روڈسائیڈ سائینج اور لین مارکنگ بنانے کی ہدایات دی ہیں، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر منصوبے کی الگ الگ ٹائم لائن طلب کر لی۔

لاہور کی دس سڑکوں کی بیوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی ہے جن میں  ایجرٹن روڈ، لٹن روڈ،ڈیوس روڈ، لوئر مال، لارنس روڈ، کیوئنز روڈ، بینک روڈ شامل  ہیں،  لکشمی چوک کی بیوٹیفکیشن، میٹرو ٹریک اور پلرز پر آرٹ ورک ہوگا۔

 وزیراعلیٰ  مریم نواز شریف کا ملتان روڈ پر اورنج لائن ٹرین ٹریک کی بیوٹیفکیشن، صفائی، شجرکاری اور میورل پینٹنگ کرنے اور سڑکوں کو مکمل طور پر ڈسٹ فری کرنے کا حکم دیا گیا ۔ 

لاہور کی مضافاتی دیہی روڈز کی تعمیرو توسیع کے پراجیکٹ ، ضلع قصور میں سڑکوں کی تعمیر و توسیع،سولر سٹریٹ لائٹس اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹ،ضلع شیخوپور میں سیوریج اینڈ پمپنگ سٹیشن, روڈز کی تعمیر و توسیع کے پانچ پراجیکٹس کی منظوری دی گئی ۔

ملتان ڈویژن میں 42 اون سورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے ، ملتان میں دورویہ سڑکوں، لین مارکنگ، ڈرینج کی منظوری، مضافاتی علاقوں میں سیوریج، ڈرینج پراجیکٹس بھی مکمل کی جائیں گے،وزیراعلیٰ مریم نواز شیرف نے خانیوال، کبیر والا، میاں چنوں، جہانیاں، تلمبہ میں مختلف پراجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے۔
ضلع وہاڑی میں روڈز، ڈسپوزل سٹیشن سولرائزیشن سمیت چھ سکیموں کی منظوری دی گئی، لودھراں میں چلڈرن پارک، سٹریٹ لائٹس، روڈز کی تعمیرو توسیع، بیوٹیفکیشن سمیت 6 ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ، بہاولپور12، رحیم یار خان 3، بہاولنگر8 اون سورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور ضلع ساہیوال کی 13، اوکاڑ 4، پاکپتن کی 14 ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

فیصل آباد میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے 13 منصوبے، ضلع چنیوٹ کے 6پراجیکٹ،جھنگ میں 18  ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شاپنگ ایرینا اور فوڈ سٹریٹ بنے گی، کمالیہ میں سپورٹس سٹیڈیم اور بیڈ منٹن سٹیڈیم بنایا جائے گا، ضلع راولپنڈی کے13،اٹک کے6، مری کے 4، جہلم اور چکوال کے 7,7 پراجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حسن ابدال، حضرو، کلر کہار اور دیگر تحصیلوں کے پراجیکٹ بھی طلب کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں :موجودہ سسٹم کے بارے میں بہتر فیصلہ عوام ہی کر سکتے ہیں :ایاز صادق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں