
(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری پی پی 97 چوہدری ثاقب خان چدھڑ کے والد الطاف خان چدھڑ کو نماز جنازہ کے بعدسپردخاک کردیاگیا۔
الطاف خان چدھڑکی نماز جنازہ میں سیاسی، انتظامی، سماجی، وکلا برادری اور اہل علاقہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عمران محمود، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، ایم پی اے سہیل خان، سابق چیئرمین چوہدری ثقلین سجنکا، سیکرٹری بار چوہدری شہزاد ممتاز،سابق صدر بار چوہدری غلام شبیر شاہداوردیگر شامل تھے۔
نماز جنازہ کے موقع پر شرکاء نے چوہدری ثاقب خان چدھڑ اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت و بخشش کی دعا کی۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کوآبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہائر ایجوکیشن کمیشن کا اے آئی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ ثاقب چدھڑ حلقہ پی پی97 (چنیوٹ-4) سے 2024 کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے،انہوں نے تقریباً 42,959 ووٹ حاصل کیے اور سابق اراکین ثقلین انور سپرا (پی ایم ایل-ن) اور سلیم بی بی بھروانا (پی ٹی آئی) کو شکست دی تھی، 11 فروری 2024 کو ضلع چنیوٹ کے دیگر آزاد منتخب ارکان کے ساتھ وہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے تھے، وہ پنجاب حکومت میں پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔






