9

موسم آج  رات اور کل بھی گرم مرطوب رہے گا، بارش کہاں کہاں ہو گی؟ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ 

(24نیوز)    محکمہ موسمیات نے آج جمعہ  کی رات ملک کے  بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم   اور مرطوب  رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے اور آزاد کشمیر اور بالائی  خیبرپختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بتایا ہے۔  
ہفتہ   کے روز محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے  بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم   اور مرطوب  رہنے کا امکان ہو گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہو گا ۔ 
 اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا  چالیس فیصدامکان ہو گا۔ 
خیبرپختونخو ا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں  موسم گرم اور مرطوب کی توقع  ہے۔ البتہ  سوات، ابیٹ آباد، مانسہرہ،  بٹگرام، ہری پور،  دیر اور مالاکنڈ میں  بعدازدوپہر مطلع جزوی ابر آلود  رہنے  کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہو گا۔
پنجاب  صوبہ کے بیشتر اضلاع میں  موسم گرم اور مرطوب    رہے گا ۔تاہم ناروال، سیالکوٹ، گجرات،گوجرانوالہ  اور خطہ پوٹھوہار میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہو گا۔
سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ   ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود    رہے گا ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  جبکہ   ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود   رہنے کا امکان ہو گا۔
  آزاد کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہو اؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہو گا۔  

گلگت بلتستان  میں   مطلع جزوی ابر آلود    رہے گا ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔  تاہم  خطہ پوٹھوہار ، کشمیر  اوربالائی  خیبرپختونخوا   چند مقامات پر تیز ہو اؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی  ہوئی ۔
 سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں ہوئی (شمس آباد 25 ایم ایم، نیو کٹاریاں 19 ایم ایم)، اسلام آباد  (سید پور ولیج 7 ایم ایم)، مری  ایم ایم1، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ میں 17 ایم ایم بارش ہوئی۔

خیبرپختونخوا میں  دروش  میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج چلاس، دالبندین   میں 43 ڈگری سیلسئیس، نور پور تھل اور  دادو  ، نوکنڈی اور  بونجی میں42  ڈگری سینٹی گریڈ  ٹمپریچر ریکارڈ کیا گیا. لاہور میں بھی آج گرم دن تھا، ٹمپریچر  38 ڈگری تک رہا۔  اسلام آباد  میں قدرے کم گرم دن رہا اور ٹمپریچر 29 سے  35 ڈگری کے درمیان رہا۔ 
کراچی 27/ 31
پشاور 27/ 38
کوئٹہ 17/ 35
گلگت 15/ 38
مظفر آباد 23/ 39
اسکردو 12/ 34
مری 15/ 24
فیصل آباد 29/ 38
ملتان 28/ 36
سری نگر 18/ 33
جموں 24/ 35
لہہ 10/ 27
پلوامہ 19/ 32
اننت ناگ 20/ 34
شوپیاں 19/ 33
بارہ  مولہ 18/ 32
یہ بھی پڑھیئے:  پمز کا ای ڈی قاتل، اس کو گرفتار کریں، سینیٹ میں سعدیہ عباسی کا احتجاج 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں