10

ناروے کے بادشاہ کنگ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی پوسٹ

(انور عباس)  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےا ناروے کے فرمانروا کنگ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اسحاق ڈار، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے  سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا،  میں ناروے کے فرمانروا کنگ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر میں دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ پاکستان ناروے کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یہ تعلقات دوستی، باہمی احترام اور عوامی سطح پر قریبی روابط پر استوار ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ناروے اپنے بادشاہ کے انتقال پر سوگوار ہے۔ ہم اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اللہ تعالیٰ کنگ ہیرالڈ پنجم کو ابدی سکون عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیئے:  پمز کا ای ڈی قاتل، اس کو گرفتار کریں، سینیٹ میں سعدیہ عباسی کا احتجاج 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں