9

اسلام آباد کو انکروچمنٹ فری سٹی بنانے کا آپریشن، اربوں روپے کی سرکاری زمین اور اثاثے بحال

(24 نیوز )  اسلام آباد کو ہر طرح کی تجاوزات سے  مکمل پاک ماڈل دارالحکومت بنانے کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی قیادت میں اسلام آباد میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے  بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔تجاوزات ہٹانے کی اس مہم کا مقصد سرکاری اراضی  اور  املاک کو غیر قانونی قبضوں سے واگزار کرانا، شہری نظم و ضبط بحال کرنا اور اسلام آباد کو صاف، سرسبز، محفوظ، خوبصورت، ماحول دوست اور سیاحت دوست ماڈل دارالحکومت بنانا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے  اور چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف خود اس مہم کی قیادت  کر رہے ہیں۔ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی ٹیمیں انسدادِ تجاوزات کے آپریشنز  کر رہی ہیں۔اس مہم کی خاص بات  مختلف اداروں کے درمیان مؤثر رابطے سے کارروائی، نگرانی اور تجاوزات کو دوبارہ بننے سے روکنے کے لئے فالو اَپ کو یقینی بنانا ہے۔

تجاوزات کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت غیر قانونی تعمیرات، تجارتی توسیعات، کھوکھوں اور سڑکوں کے  کنارے  کھوکھے، ڈھابے اور سٹال، گرین بیلٹس پر ڈھابے اور دیگر قبضے، فٹ پاتھوں، سرکاری اراضی اور رہائشی املاک کے غیر قانونی تجارتی استعمال کے خلاف بلاامتیاز کارموسم آج  رات اور کل بھی گرم مرطوب رہے گا، بارش کہاں کہاں ہو گی؟ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ روائیاں کی جا رہی ہیں۔

سیدپور  ماڈل ولیج، نورپور شاہاں، اسلام آباد ایکسپریس وے اور ترنول سمیت  اسلام آباد کے تمام علاقوں میں کارروائیوں کے نتیجے میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات ختم کی گئی ہیں اور  سرکاری اراضی واگزار  ہوئی ہے۔عوامی گزرگاہیں بحال ہوئی ہیں۔ بازاروں، کمرشل ایریاز، رہائشی سیکٹرز، سروس روڈز اور گرین بیلٹس میں آپریشن مسلسل جاری ہے۔

Caption اسلام آباد میں  نالوں کے کنارے بنائی گئی غیر قانونی دوکانیں بھی گرائی گئی ہیں۔ تجاوزات بنانے میں اور ہٹانے کے عمل میں ملوث افراد کی گرفتاریاں بھی ہوئیں۔ 

مہم کے دوران ہزاروں کنال سرکاری اراضی، املاک اور تجارتی اثاثے، جن کی مالیت اربوں روپے ہے، واگزار کرائے گئے ہیں۔ تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک کی روانی، پیدل گزرگاہوں، گرین بیلٹس، پارکس اور مجموعی شہری ماحول میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔

انسدادِ تجاوزات مہم کو عوامی سطح پر خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔ شفاف، مسلسل اور بلاامتیاز کارروائیوں کو مؤثر گورننس اور قانون کی یکساں عمل داری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس مہم کے نتیجہ میں اسلام آباد میں “ویل ڈن محسن نقوی” جیسے تاثرات عوامی سطح پر سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  موسم آج  رات اور کل بھی گرم مرطوب رہے گا، بارش کہاں کہاں ہو گی؟ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ  

“محسن سپیڈ”  کا امپریشن ایک بار پھر تیز رفتار اور نتیجہ خیز گورننس کی علامت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ تجاوزات کو ہٹانے کی موجودہ رفتار اور مہم کا تسلسل برقرار رہا تو اسلام آباد  تجاوزات سے مکمل پاک، صاف، سرسبز، محفوظ، پائیدار، خوبصورت اور دنیا کے مثالی ماڈل دارالحکومت کا امیج حاصل کر لے گا۔ 

سی ڈی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ انسدادِ تجاوزات مہم نہ صرف اسلام آباد کی خوبصورتی اور شہری نظم و ضبط کی بحالی کا ذریعہ بن رہی ہے بلکہ اچھی حکمرانی، قانون کے بلاامتیاز نفاذ، سرکاری اراضی کے تحفظ اور شہری و دیہی ترقی کے حوالے سے پورے ملک کے لیے ایک قابلِ تقلید قومی ماڈل بھی بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  پمز کا ای ڈی قاتل، اس کو گرفتار کریں، سینیٹ میں سعدیہ عباسی کا احتجاج 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں