1

کینال روڈ سے گزرنے والے خبردار!

(فاران یامین)انتظامیہ بے خبر سوتی رہی ، ون ویِلنگ کے بعد چنگچی اور آٹو رکشے موت کا کھیل کھیلنے میں مصروف ،کینال روڈ پر صبح سویرے چنگچی رکشوں، آٹو رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی ریس ، ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی  ہوتی رہی ۔

شہریوں کے مطابق صبح کے اوقات میں کینال روڈ پر بعض چنگچی رکشے، آٹو رکشے اور موٹر سائیکل سوار انتہائی تیز رفتاری سے سفر کرتے اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں، جس کے باعث کسی بھی وقت سنگین حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے۔

 یہ بھی  پڑھیں:لوڈشیڈنگ کیوں کی جاری ہے؟ اصل وجہ سامنے آگئی!

ذرائع کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بعض ڈرائیور رفتار کی حد کو نظر انداز کررہے ہیں، جبکہ سڑک پر ریس لگانے کے باعث دیگر گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے بھی صورتحال خطرناک بن جاتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کینال روڈ جیسی مصروف شاہراہ پر اس قسم کی خطرناک ڈرائیونگ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں