1

راول ڈیم کے سپل وے کل صبح چھ بجے کھلیں گے

(طیب سیف) اسلام آباد اور راولپنڈی کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے راول ڈیم کے  بھر جانے کے بعد اس کے فالتو پانی نکالنے والے دروازے (سپل وے ) کل 31 اگست کو  کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 راول ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں برسات کی بارشین کافی ہو چکی ہیں، ان بارشوں سے ڈیم  میں پانی گنجائش کے مطابق بھر چکا ہے۔  اس ڈیم میں مری اور مرگلہ کی پہاڑیوں کے بیشتر حصہ پر برسنے والی بارش کے پانی کے ساتھ ان پہاڑیوں میں واقع قدرتی چشموں کا پانی بھی آتا ہے۔  ڈیم کے بھرنے کی نوبت صرف برسات میں آتی ہے۔ اس کے بعد سارا سال اس ذخیرہ کئے گئے پانی سے راولپنڈی اور اسلام ٓٓباد کے شہریوں کے پینے کے پانی کی ضرورت پوری ہوتی ہے۔

آج راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.40 فٹ تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد  ضلعی انتظامیہ  نے ڈیم کے سپل وے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ڈیم کے سپل وے کل 31 اگست کو صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔ ڈیم کے سپل وے کھلنے کے بعد فالتو پانی بہہ کر  دریائے سواں میں چلا جاتا ہے۔ جب بھی سپل وے کھولے جاتے ہیں، تو اس سے پہلے ضلعی انتظامیہ ارد گرد کے آبادیوں میں مقیم شہریوں کو خاص طور سے آگاہ کرتی ہے تاکہ گزرگاہ میں اچانک پانی آ جانے سے کوئی حادثہ نہ ہو۔

آج اسلام آباد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے  ریسکیو 1122، پولیس اور متعلقہ اداروں کو ڈیم کے سپل وے کھلنے سے پہلے  الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اور کہا ہے کہ سپل ویز کھولنے سے قبل تمام متعلقہ ادارے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ضلعی انتظامیہ  نے قریبی آبادیوں کے مکینوں سے بھی  ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وائرل ویڈیو کا اثر؛ بچیوں اور ٹیچر عورتوں کو گاڑی میں بٹھانے کی روزانہ کوششیں کرنے والا حوالات میں پہنچ گیا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں