1

10سال بعد پاکستانی ماہی گیروں کی وطن واپسی!اہلِ خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

(24نیوز)بھارت سے 10، 11 سال بعد پاکستانی ماہی گیر وطن واپس پہنچ گئے،بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے ماہی گیروں کے گھروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی جیلوں میں قیدپاکستانی ماہی گیر 10، 11 سال بعدوطن واپس پہنچ گئے۔

بھائی، بیٹے اور والد کی واپسی  پر اہلِ خانہ نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا، طویل عرصے کے بعد پیاروں کی واپسی کو اہلِ خانہ نے خوشی کو ناقابلِ بیان قرار دے دیا۔

اس موقع پراہلِ خانہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت میں قید تمام پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی یقینی بنائی جائے،بھارتی جیلوں میں قید بے گناہ پاکستانی شہریوں کو بھی رہا کیا جائے۔  

انہوں نے پاکستان میں موجود بھارتی ماہی گیروں کی بھی جلد رہائی کا مطالبہ کیا،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دونوں ممالک کے ماہی گیروں کو رہا کیا جائے ۔

علاوہ ازیں ،ماہی گیروں کی وطن واپسی پر اہلِ خانہ نےحکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاک فوج، پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کوششوں کو سراہا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں