1

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس کل بشکیک میں ہوگا اہم عالمی رہنما شریک ہونگے

(24 نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا 26واں سربراہی اجلاس 31 اگست اور یکم ستمبر 2026 کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد ہوگا، اجلاس کی میزبانی کرغزستان کے صدر صدر ژاپاروف کریں گے۔ 

چینی صدر شی جن پنگ اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچ گئے ہیں، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ایرانی صدر مسعود پزشکیان، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سمیت رکن ممالک کے دیگر رہنماؤں کی بھی شرکت متوقع ہے۔ 

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو بشکیک پہنچیں گے اور اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اجلاس کے اختتام پر پاکستان ایک سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا، جبکہ 2027 میں تنظیم کا اہم سربراہی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ 
اجلاس میں علاقائی امن و سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون، تجارت، معاشی روابط، رابطہ کاری اور علاقائی ترقی سمیت اہم امور زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ اس اجلاس کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اپنے قیام کی 25ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ 

اسلام آباد اپنی صدارت کے دوران علاقائی امن، اقتصادی تعاون، تجارت اور رکن ممالک کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے پر توجہ دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نئے صوبوں کیلئے رابطہ مہم تیز! علیم خان نے بڑا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں