1

انگلش فٹ بال پریمیئر لیگ :وکٹر میونوز کے آخری گول نے لیورپول کو شکست سے بچا لیا

(ویب ڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے میں لیورپول نے ناٹنگھم فاریسٹ کے خلاف دو دو گول سے ڈرا کھیل کر شکست سے بچنے میں کامیابی حاصل کرلی، وکٹر میونوز نے میچ کے 82ویں منٹ میں اہم گول کرکے لیورپول کو قیمتی ایک پوائنٹ دلا دیا۔

ناٹنگھم فاریسٹ نے میچ میں دو مرتبہ برتری حاصل کی۔ ڈین اینڈوئے نے فاریسٹ کو برتری دلائی، جبکہ مورگن گِبز وائٹ نے پنالٹی پر گول کرکے ٹیم کو دوبارہ آگے کردیا۔ لیورپول کی جانب سے الیگزینڈر ایساک نے پہلی بار مقابلہ برابر کیا، جبکہ وکٹر میونوز نے آخری مرحلے میں شاندار گول کرکے اسکور 2-2 کردیا۔ 

یہ نتیجہ لیورپول کے نئے منیجر آندونی ائراولا کو اپنی پہلی شکست سے بچانے کے لیے کافی ثابت ہوا،تاہم ائراولا نے میچ کے بعد ٹیم کی پہلی ہاف کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ہاف میں ٹیم نے بہتری دکھائی، لیکن فتح کے لیے کارکردگی کافی نہیں تھی۔

دوسری جانب نیو کاسل یونائیٹڈ نے مہنگی سائننگز کرنے والی ٹوٹنہم ہاٹسپر کو 2-0 سے شکست دے کر رواں سیزن میں اس کی مسلسل دوسری ناکامی یقینی بنا دی۔ انتھونی ایلانگا اور یوآنے وِسا نے دوسرے ہاف میں ایک ایک گول کرکے نیو کاسل کو اہم کامیابی دلائی۔

ٹوٹنہم کی یہ شکست اس لیے بھی تشویش ناک ہے کہ ٹیم نے نئے سیزن سے قبل بڑی رقم خرچ کی ہے، لیکن پہلے دو لیگ میچوں میں اسے نہ صرف شکستوں کا سامنا کرنا پڑا بلکہ وہ اب تک ایک بھی گول نہیں کرسکی۔

یہ بھی پڑھیں :نئے صوبوں کیلئے رابطہ مہم تیز! علیم خان نے بڑا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں