5

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز روانہ

(24 نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز روانہ ہوگئی، قومی اسکواڈ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براستہ دوحہ اور لندن ویسٹ انڈیز پہنچے گا۔

روانگی سے قبل قومی ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین روزہ بھرپور تربیتی کیمپ میں حصہ لیا، جبکہ کھلاڑیوں کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے دو روزہ سیناریو بیسڈ پریکٹس میچ بھی کھیلا گیا۔

پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچنے کے بعد 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی تاکہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو سکے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت دو ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے 10 اگست کے دوران کھیلے جائیں گے۔ یہ مقابلے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹوروبا اور کوئینز پارک اوول میں ہوں گے، جبکہ قومی ٹیم پورٹ آف اسپین اور ٹوروبا میں قیام کرے گی

پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس ، عبداللّٰہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری اور محمد رضوان، ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد بھی شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ شان مسعود تین سال کپتانی کرنے کے بعد کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ جارہے ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی اور دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔

علم میں رہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے بعد تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے انگلینڈ پہنچے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیم کے درمیان ٹیسٹ میچز 19 اگست ، 27 اگست اور 9 ستمبر سے کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں