
(احمد منصور )بلوچستان میں واشک پلانتک کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی گاڑی بھی تباہ کر دی گئی، جبکہ موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود مبینہ طور پر شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنہ جاری ہے، جبکہ علاقے میں مزید کارروائیوں اور سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری رکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی:شاپنگ مال میں دن دہاڑے بڑی ڈکیتی، 6 مسلح ملزمان ڈیڑھ کلو سونا اور 14کلو چاندی لوٹ کر فرار






