1

قلات میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن12 دہشتگرد جہنم واصل

(احمد منصور  )قلات میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصل کردئیے۔آپریشن فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا،پناہ گاہ کی نشاندہی، نگرانی اور بروقت کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کا صفایاگیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے، فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگا کر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ہی ضلع کھچی بھاگ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ناکام بنا دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:وزیرخزانہ نے بڑی نوید سنا دی!

کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، ٹھکانے پر موجود آئی ای ڈیز اور گولہ بارود موقع پر تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کا علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں