
(24 نیوز)بھارت کی لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ ایس جانکی 88 برس کی عمر میں چل بسیں۔
جنوبی بھارتی سنیما کی “بلبلِ جنوب” کہلانے والی ایس جانکی نے تقریباً چھ دہائیوں پر محیط اپنے شاندار کیریئر میں تامل، تیلگو، ملیالم، کنڑ، ہندی سمیت 20 سے زائد زبانوں میں 48 ہزار سے زیادہ گانے ریکارڈ کیے اور بھارتی موسیقی کی تاریخ کی عظیم ترین گلوکاراؤں میں شمار ہوئیں۔
مزید پڑھیں:مارول کی مشہور اداکارہ وائی چنگ ہو 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
ایس جانکی نے ہندی فلموں میں بھی اپنی منفرد آواز کا جادو جگایا۔ ان کے مشہور گانوں میں “یار بنا چین کہاں رے” (صاحب)، “دل میں ہو تم” ، “بول بیبی بول” اور “سن روبیا تم سے پیار ہو گیا”شامل ہیں، جنہیں آج بھی موسیقی کے شائقین بے حد پسند کرتے ہیں۔
ایس جانکی کو اپنے کیریئر میں چار قومی فلم ایوارڈز اور 33 ریاستی فلم ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا، ان کے انتقال پر بھارتی فلم اور موسیقی کی دنیا میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے اور فنکار انہیں بھارتی پلے بیک سنگنگ کا ایک ناقابلِ فراموش عہد قرار دے رہے ہیں۔






