10

آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی ابراہیم عزیزی

(24 نیوز ) ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی۔

ایک بیان میں ایرانی خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ جنگ کے بعد امریکی افواج ایران سے 500 میل دور چلی گئی ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز نہ کھول سکنے پر امریکا ایسے اقدامات کر رہا ہے، جبکہ ایران امریکی دھمکیوں کا جواب دینے کیلئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول، ڈیزل مزید مہنگا ہو گا؟پریشان کن خبر آگئی !

دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران پر حملے کا درست فیصلہ کیا ، امریکا ایران جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے۔

  ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں یوکرین کی جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں ، اے آئی انسانیت کےخلاف ہوگئی تو ہمارے پاس اسے روکنےکے لیے کچھ نہ کچھ ہوگا ۔

 ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں، ایران کے معاملے پر میں نے درست فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں