1

ٹرمپ کے  قتل پر اکسانے والا پوڈکاسٹر گرفتار

(ویب ڈیسک) کیلی فورنیا میں ایک شخص کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بار بار قتل کرنے کی دھمکیاں دینے اور لوگوں کو ٹرمپ کے قتل پر اکسانے اور نفرت پھیلانے والی حرکتین کرنے پر آخر کار گرفتار کر لیا گیا۔
امریکہ کی کیلی فورنیا سٹیٹ میں ایک 40 سالہ شخص پر  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو   ہراساں کرنے، دھمکانے اور اشتعال انگیز بیانات دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 
 کیلیفورنیا میں مقیم یہ پوڈ کاسٹ بناتا ہے  اور دوسرے سوشل پلیٹ فارم استعمال کرتا ہے۔ وہ بار بار صدر ٹرمپ کے متعلق نفرت پھیلانے، ٹرمپ کو  بار بار قتل کی دھمکیاں دینے  اور دوسروں کو ان کے قتل جیسے بھیانک جرم پر اکسانے میں ملوث رہا ہے۔ اب اس پوڈکاسٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔بینجمن ازاریہ ساؤتھ ورتھ پرامریکی صدر ٹرمپ کے خلاف دھمکی آمیزاوراشتعال انگیز بیانات دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اس نے یوٹیوب، انسٹاگرام اورٹک ٹاک سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متعدد ویڈیوز اور بیانات جاری کیے، جن میں ٹرمپ اوران کے حامیوں کے خلاف اپنی شدید مخالفت اور نفرت کا اظہار کیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزم نے  ڈونلڈ ٹرمپ کو ہراساں کرنے، دھمکانے اور بدسلوکی پر مبنی طرزِ عمل اختیار کیا۔

اس  نے ایک ویڈیو میں  صدر ٹرمپ کو پھانسی دینے کی بات بھی کی اور اشتعال انگیز الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو قتل کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  نیپال میں معجزہ ہو گیا، نو دن سے سرنگ میں پھنسے دو کارکن زندہ سلامت نکل آئے

اس نے 7 اپریل کو اپنے انسٹاگرام پر صدر ٹرمپ کو دھمکی دینے والی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی۔

حکام نے سوشل میڈیا پر جاری ان بیانات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کارروائی کی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کو لاس اینجلس کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں اس کے خلاف الزامات کی باقاعدہ کارروائی شروع ہوگی۔

عدالت میں پیشی کے بعد ملزم کے خلاف مقدمے کی مزید قانونی کارروائی اور الزامات کی نوعیت واضح ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دو ہزار آئی فون جعلسازی میں استعمال کرنے والے غیر ملکی پکڑے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں