
(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے تمام ارکان اسمبلی کو بلیو پاسپورٹ دینے اور دیگر مراعات دینے کے قانون کی منظور کے بعد شروع ہونے والی بحث میں نیا موڑ آ گیا۔ خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی ھکومت کے وزیراطلاعات نے پریس کانفرنس میں چونکا دینے والا مطالبہ کر دیا۔
خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے آج پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی ارکان اور سینٹ کے ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ ملتے ہیں۔ شفیع جان نے الزام لگایا کہ اس وقت پاکستان میں اس وقت 57 ہزار لوگوں کے پاس بلیو پاسپورٹ ہیں، یہ بلیو پاسپورٹ جن لوگوں کے پاس ہیں ان کی فہرست جاری کی جائے۔
پریس کانفرنس میں شفیع جان نے کہا کہ 57 ہزار بلیو پاسپورٹ کن کو جاری ہوئے ہیں لسٹ سامنے آنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیئے: خیبر پختونخوا میں سیاسی رشوت کیلئے شاہی مراعات کا قانون بنانا مضحکہ خیز ہے، طلال چوہدری
شفیع جان نے الزام لگایا کہ سندھ اور پنجاب میں اسمبلی کے ارکان کے لئے تو یہ چیزیں پہلےسے موجود ہیں۔ شفیع جان نے کہا، ہماری تنخواہ 1 لاکھ 75 ہزار روپے ہے جبکہ دیگر صوبوں میں ارکان اسمبلی کی چھ چھ لاکھ روپے تنخواہ ہے ۔ خیبر پختونخوا کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ یہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ بہت ایم پی اے سپیکرکو شکایات کررہے تھے پولیس انہیں سکیورٹی نہیں دے رہی ہے۔ اب اس ایکٹ کے ذریعے بی کٹیگری کی سیکیورٹی دی گئی ہے، بی کٹیگری سیکیورٹی میں دوپولیس کانسٹیبل اور ایک حولدار پر مشتمل ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی سیشن کورٹ میں اڈیالہ جیل اہلکار کے رویہ کےخلاف درخواست پر جواب طلب






