
(ویب ڈیسک) دوبارکے عالمی چیمپئن کک باکسر آغا کلیم روزگار کے لیے چائے بیچنے پر مجبورہوگئے۔
آغا کلیم کاکہناہے کہ متعدد عالمی اعزازات اور بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کے باوجود انہیں سرکاری یا نجی سطح پر مستقل مالی تعاون اور اسپانسرشپ حاصل نہیں ہو سکی جس کے باعث انہیں اپنی گزر بسر کے لیے چائے کا کاروبار کرنا پڑ رہا ہے۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے آغا کلیم کراچی میں مقیم ہیں، وہ دو بار عالمی چیمپئن، متعدد بار ایشیائی اور بین الاقوامی چیمپئن رہ چکے ہیں اور مختلف عالمی مقابلوں میں پاکستان کے لیے میڈلز جیت کرلاچکے ہیں۔
apka Aik Retweet Meri Awaz pakistan government tak poncha skta han @OfficialShehr @Shoaib_Jatt @SDJasmine @imransiddique89 @ImTanveerA @PTIOfficialCA @Maz5918 @SabootInaam @PTIOfficialUSA @_FaridKhan @A1980Noaman @Faruqniazi @Rnawaz31888 @NausheenPirwani @muzamilasif4 pic.twitter.com/qBsCB7aiz0
— Agha Kaleem ???????? | Kickboxer (@AghaKickboxer) November 12, 2023
آغا کلیم کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کے باوجود معاشی مشکلات ان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہیں، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مناسب سرپرستی اور مالی معاونت میسر آ جائے تو وہ مزید عالمی اعزازات پاکستان کے نام کر سکتے ہیں۔
2× World Champion hoon, phir bhi chai ke hotel par mehnat kar raha hoon. Apni mehnat se US apply kiya, lekin appointment event ke baad mili. Shayad mera kasoor sirf itna hai ke main kisi minister ka nahi, ek ghareeb baap ka beta hoon. ????@CMShehbaz @MaryamNSharif @TararAttaullah pic.twitter.com/QDL15jiPb4
— Agha Kaleem ???????? | Kickboxer (@AghaKickboxer) July 9, 2026
عالمی چیمپئن باکسر آغا کلیم نے نجی چینل کو دیے گئے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ دوبارہ اپنے ایکس اکاونٹ پر شیئر کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ
آغا کلیم نے مالی مشکلات کے باوجود چائے کے اسٹال پر کام جاری رکھا اور اسی دوران بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے لیے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔






