
(شاہین عتیق)سیشن کورٹ لاہور نے پیکا ایکٹ کیس میں یوٹیوبر اقرا کنول اور ان کے شوہر اریب کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران اقرا کنول اور اریب عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔
فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
جوا پرموشن کیس میں عروب جتوئی کی پہلے ہی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ نے بڑی پابندی لگا دی !
یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اقرا کنول اور اریب کے خلاف آن لائن جوا ایپ کی مبینہ تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔






