
(24 نیوز)انگلینڈ نے بھارت کو چوتھے میچ میں 9وکٹ سے ہراکر ٹی ٹوینٹی سیریز جیت لی۔
برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے مقررہ اوورز میں سات وکٹ پر 158رنز اسکور کئے، کپتان شری یاس ایئر نے 49 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیلی، اُن کی اننگز میں چار چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ شیوام دوبے نے 22 رنز بنائے، جوفرا آرچر اور جوش ٹنگ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں انگلش ٹیم نے ہدف باآسانی 14ویں اوور یعنی 37 گیندیں قبل حاصل کرلیا، کپتان ہیری بروک کی 35 گیندوں پر 79 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت انگلینڈ نے بھارت کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں باآسانی 9 وکٹ سے شکست دے دی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ نے5 میچوں کی سیریز میںبھارت کو دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دی تھی ، پہلا میچ بارش کے باعث ملتوی کر دیاگیا تھا، اس سے پہلے بھارت کی ٹیم نے انگلینڈ کے پڑوسی ملک آئرلینڈ میں ٹی ٹوینٹی کرکٹ سیریز وائٹ واش کی شرمناک شکست کا سامنا کیا ہے۔
مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 191 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں حاصل کیا۔
میزبان ٹیم کی جانب سے جیکب بیتھل 46 گیندوں پر 76 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار باری کھیل کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں کپتان ہیری بروک 39، ٹام بینٹن 39، وِل جیکس 9 اور سام کرن 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر پٹیل، ورون چکرورتی اور ہرشت رانا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔






