سعودی ولی عہد سے امریکی سینٹکام چیف کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے آج جدہ میں امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپرسے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد اور سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے عرب میڈیاکو بتایا کہ سینٹکام کے چیف ایڈمرل بریڈ کوپر نے علاقائی سلامتی کے حوالے سے تعاون پر بات چیت کے لیے سعودی عرب میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔






