کوئٹہ گرین بس سروس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ
گرین بس سروس میں مرحلہ وار ڈیجیٹلائزیشن کا عمل شروع کرنے کی ہدایت
کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرِ صدارت گرین بس سروس کا جائزہ اجلاس
اجلاس میں ڈیجیٹلائزیشن، ٹکٹنگ، بزنس پلان اور مانیٹرنگ امور کا جائزہ
گرین بس سروس کے ٹکٹنگ سسٹم کو جدید بنانے کا فیصلہ
گرین بس سروس میں الیکٹرانک ٹکٹنگ مشینیں متعارف کرانے کی ہدایت
مسافروں کے لیے کارڈ بیسڈ ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
جدید الیکٹرانک ٹکٹنگ اور کارڈ سسٹم پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع ہوگا
پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد تمام گرین بسوں میں جدید ٹکٹنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا
گرین بس اسٹاپس پر مسافروں کے لیے الیکٹرانک ڈسپلے اسکرینز نصب کرنے پر غور
گرین بس سروس کی مؤثر مانیٹرنگ کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
شہریوں کی سہولت کے لیے گرین بس سروس کی ڈیجیٹل ایپ کو متحرک کرنے کی ہدایت
گرین بس سروس کے موجودہ روٹ کے علاوہ 22 فیڈر روٹس کا فزبیلٹی سروے مکمل
22 فیڈر روٹس پر گرین بس سروس کے لیے 97 بسوں کی ضرورت ہوگی
گرین بس سروس کی تمام بسوں کی باقاعدگی سے انسپیکشن کی ہدایت
بسوں کی کنڈیشن اور مسافروں کو درپیش مشکلات کی مسلسل مانیٹرنگ کا فیصلہ
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی عوامی سہولت کو اولین ترجیح دینے پر زور
گرین بس سروس حکومت بلوچستان کا اہم عوامی منصوبہ ہے،
کم کرایوں میں شہریوں کو بہتر اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،
گرین بس سروس کے معیار اور سہولیات میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔






