8

بلوچستان میں ایف سی کی تیسری کمانڈ ‘ویسٹ’ کا قیام، نئے آئی جی کی تعیناتی

بلوچستان میں ایف سی کی تیسری کمانڈ ‘ویسٹ’ کا قیام، نئے آئی جی کی تعیناتی

دالبندین بلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی تنظیمی ساخت میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ‘ایف سی بلوچستان ویسٹ’ کے نام سے نئی کمانڈ قائم کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل صوبے میں ایف سی بلوچستان نارتھ اور ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی کمانڈز فعال تھیں

ذرائع کے مطابق نئی ایف سی بلوچستان ویسٹ کا ہیڈ کوارٹر دالبندین میں قائم کیا گیا ہے، جس کے بعد صوبے میں فرنٹیئر کور کی کمانڈز کی کل تعداد تین ہو گئی ہے۔

میجر جنرل فرحان کو ایف سی بلوچستان ویسٹ کا نیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کے ساتھ ہی نئی کمانڈ نے باقاعدہ طور پر اپنا انتظامی و آپریشنل ڈھانچہ تشکیل دینا شروع کر دیا ہے۔

ایف سی بلوچستان ویسٹ کے قیام سے صوبے کے مغربی اور سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی، نگرانی اور انتظامی رابطہ کاری کے نظام کو مزید مضبوط اور منظم بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے.

واضح رہے کہ ایف سی بلوچستان نارتھ اور ساؤتھ پہلے ہی صوبے کے مختلف حصوں میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں، جبکہ دالبندین میں قائم ہونے والی نئی ویسٹ کمانڈ کو بلوچستان میں ایف سی کے تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے ایک نہایت اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں