1

آبنائے ہرمز اپنی شرائط پر کھولیں گے:باقر قالیباف، ایران کی مکمل تباہی کا آپشن ہے:ٹرمپ

(24 نیوز)ایرانی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ہماری شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی جبکہ دوسری طرف امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

باقر قالیباف نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ مغربی ایشیا میں امریکی آرڈر تباہ ہوچکا، علاقائی ممالک کو اب نیا آرڈر بنانا ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ ایران طاقت اور دانشمندی سے جنگ اور مذاکرات دونوں کام کرے گا۔

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے امریکا کو اپنی شرائط پیش کردیں، اب صدر ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے،ایران قطری اور پاکستانی ثالثوں سے مشاورت جاری ہے، قطری ثالثوں کے ذریعے امریکا کو پیش کی گئی شرائط میں تمام محاذوں پر جنگ اور ایرانی ناکہ بندی کا خاتمہ اور منجمد اثاثوں کا اجرا شامل ہیں۔

محسن رضائی نے سعودی عرب اور یمنی حوثیوں میں جنگ کے خاتمے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حوثی بھی سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے’’ فاکس نیوز‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے حوالے سے بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے،میں ایران کے بارے میں جلد فیصلہ کرنے والا ہوں، میں اس وقت فیصلہ سازی کے مرحلے میں ہوں۔

 ٹرمپ  نے کہا کہ مستقبل قریب میں بہت بڑے واقعات رونما ہوں گے ،اس وقت میز پر موجود آپشنز میں ایرن کا مکمل خاتمہ شامل ہے، میز پر ایران کو معاشی طور پر تباہی کی طرف دھکیلنے کا آپشن موجود ہے،میز پر موجود آپشنز میں ایران  سے کوئی معاہدہ کرنا شامل ہے۔

امریکی صدر کے مطابق سوال یہ ہے کہ میز پر موجود آپشنز پر کب عمل کرنا ہے ،سوال یہ ہے کہ ایران کو مکمل تباہ کروں یا نہیں، بہتر یہ ہی ہے کہ ایران اپنا رویہ درست کرلے۔

یہ بھی پڑھیں :قلات میں سکیورٹی فورسز کی نیشنل ہائی وے پر کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں