1

اطالوی وزیراعظم جارجیا نے سکولوں میں طالبات کے نقاب برقعہ پر پابندی لگا دی

(24 نیوز)اٹلی کی وزیراعطم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ حکومت اسکولوں میں غیر ملکی طلبا کی تعداد محدود کرنے اور تعلیمی اداروں میں برقع و نقاب پر پابندی کے لیے نیا قانون لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جارجیا میلونی نے حکمران جماعت ”برادرز آف اٹلی” کے یوتھ ونگ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکول جانے والی ہر طالبہ کا چہرہ کھلا ہونا چاہیے، کسی نوجوان خاتون سے چہرہ ڈھانپنے کا مطالبہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ نئے قانون کے تحت کلاس رومز میں غیر ملکی طلبا کی تعداد کی حد مقرر کی جائے گی، جبکہ غیر ملکی طلبا کے والدین کے لیے اطالوی زبان سیکھنا بھی لازمی قرار دیا جائے گا۔

جارجیا میلونی نے کہا کہ اگر کسی کلاس میں زبان نہ سمجھنے والے بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہوجائے تو ان کا معاشرے میں انضمام مشکل ہوجاتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت اٹلی کے اسکولوں میں زیرتعلیم غیر ملکی طلبا کی شرح 11.6 فیصد ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ ہر 100 میں سے 12 طلبا غیر ملکی شہریت کے حامل ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس، آسٹریا، بیلجیم، ڈنمارک، ہالینڈ اور سوئٹزرلینڈ سمیت بعض یورپی ممالک میں بھی چہرہ ڈھانپنے اور مذہبی لباس سے متعلق مختلف نوعیت کی پابندیاں پہلے سے نافذ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :قلات میں سکیورٹی فورسز کی نیشنل ہائی وے پر کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں