2

دشت میرانی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

دشت میرانی: سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 58 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان باشندے انسانی اسمگلروں کے ذریعے پاکستان کے راستے ایران اور پھر یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

حراست میں لیے گئے افغان باشندوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقوں میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام اور سرحدی علاقوں میں قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں