4

افغان سرزمین سے ہونیوالی دہشتگردی کسی صورت قابل قبول نہیں: اسحاق ڈار

افغان سرزمین سے ہونیوالی دہشتگردی کسی صورت قابل قبول نہیں: اسحاق ڈار
اگر افغان طالبان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہیں کرتے تو ایک دن انہیں خود بھی اسے بھگتنا پڑےگا.
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان کا افغانستان سے صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، اگر افغان طالبان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہیں کرتے تو ایک دن انہیں خود بھی اسے بھگتنا پڑےگا۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا خطے اور دنیا کے لیے سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کی داستان رقم کی ہے، پاکستان نے ہمت، بہادری اور مضبوطی سے دہشت گردی کا سامنا کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا، دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنا ہوگا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نئے خطوط پر کام کیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر صوبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، انکی ہدایت پر روز کی بنیاد پر دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ہو رہے ہیں، افغان رجیم پر مسلسل زور دے رہے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں، دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت کے لیے افغانستان کے دورے بھی کیے، پاکستان کا افغانستان سے صرف ایک مطالبہ ہےکہ وہ اپنی سرزمین دہشتگردی کیلیے استعمال نہ ہونے دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں