
(24 نیوز)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چھٹے راؤنڈ کے پہلے روز کا کھیل مکمل ہو گیا،پی ٹی وی کی ٹیم پہلی اننگز میں 220 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔
پی ٹی وی کی جانب سے شارون سراج 64 اور تیمور خان 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،کے آر ایل کے احمد بشیر نے چار، ارشد اقبال نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
کے آر ایل نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں پر 59 رنز بنا ئے،ایم آئی ٹی سلوشنز نے پہلے روز ایس بی پی کے خلاف نو وکٹوں پر 354 رنز بنا لیے، ابوذر طارق نے 77 رنز بنائے جبکہ محمد عباس اور شاہد عزیز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا میں گورنر راج 13 سال کی نااہلی کا قصور ہے :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز






