
(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انگلینڈ کے ساتھ میچ میں فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ آخری وکٹ پر شاندار شراکت قائم کرکے پاکستان کو فتح دلانے پر شاداب خان اور حارث رؤف کو شاباش ۔ شاداب خان کی ناقابلِ شکست سنچری اور حارث رؤف کے ساتھ یادگار شراکت قومی کرکٹ کا قابلِ فخر لمحہ ہے ۔
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشکل ترین صورتحال میں ہمت نہ ہارنا پاکستانی ٹیم کے جذبے، حوصلے اور عزم کا مظہر ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ محنت اور خود اعتمادی سے ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: رضا کا کاٹ اینڈ بولڈ؛ لہوریئے نئے ہیرو کے دیوانے ہو گئے
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور دیگر بولرز نے شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستان کی کامیابی کی بنیاد رکھی۔
بلاول نے کہا، پاکستانی ٹیم کو ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں رسائی پر مبارکباد، امید ہے کھلاڑی اسی جذبے سے ملک کا نام روشن کریں گے۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان انگلینڈ ٹرائی سیریز میچ میں شاداب کی سینچری سے ون ڈے کرکٹ میں دو ریکارڈ بن ہی گئے






