2

تھائی لینڈ میں گالف ٹورنامنٹ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے نوعمر گولفر ہلاک

(ویب ڈیسک)تھائی لینڈ میں گالف ٹورنامنٹ کے دوران افسوسناک حادثے میں نوعمر گولفر آسمانی بجلی کی زد میں آ کر ہلاک ہوگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق گولفر ٹورنامنٹ میں شریک تھی کہ اچانک شدید موسم کے دوران بجلی گر گئی، جس کی زد میں آکر وہ شدید متاثر ہوئی،اسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

واقعے کے بعد ٹورنامنٹ کے منتظمین اور دیگر کھلاڑیوں میں تشویش پھیل گئی، حکام نے گرج چمک اور آسمانی بجلی کے خطرے کے پیش نظر کھلے میدانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے دوران حفاظتی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آن لائن تعلیم!طلبہ کیلئے خوشی کی خبر آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں