
(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے سکواڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے صائم ایوب کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹرائی نیشن ٹورنامنٹ کے لیے طلب کر لیا ہے۔
صاحبزادہ فرحان اس وقت نیپال پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے کھٹمنڈو میں موجود ہیں اور پہلی دستیاب پرواز سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔
دوسری جانب پی سی بی کے مطابق صائم ایوب کو پاکستان کے ون ڈے سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
صائم ایوب نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی بیٹنگ پر کام کرنے کے لیے سکواڈ سے ریلیز کرنے کی درخواست کی تھی۔
درخواست کو پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے باہمی مشاورت سے منظور کر لیا۔
مزید پڑھیں:’’چھکے تو سب کو پڑتے ہیں‘‘ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا دلچسپ جواب وائرل






