11

صائم ایوب سہ ملکی ون ڈے سیریز سے باہر صاحبزادہ فرحان قومی اسکواڈ میں شامل

(24 ںیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز کے لیے اوپننگ بیٹر صائم ایوب کو قومی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے، جبکہ ان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صائم ایوب نے اپنی بیٹنگ فارم بہتر بنانے اور اعتماد کی بحالی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست کی تھی، جسے پی سی بی نے منظور کر لیا۔ قومی ٹیم کی مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے بھی ان کے فیصلے کو قبول کر لیا ہے۔

صائم ایوب سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ابتدائی تین میچز میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور مجموعی طور پر صرف 21 رنز بنا پائے۔ ان کی حالیہ کارکردگی کے پیش نظر انہیں سیریز کے بقیہ مقابلوں کے لیے اسکواڈ سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب سہ ملکی ون ڈے سیریز کا پانچواں میچ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کی اس کامیابی میں شاداب خان کی شاندار سنچری نے اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں :اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں