12

آل پاکستان انٹر بورڈ مقابلوں کا لاہور میزبان

(جنید ریاض) لاہور بورڈ کو  آئندہ منعقد ہونیوالے  پانچ کھیلوں کے آل پاکستان انٹر بورڈ مقابلوں کی میزبانی سونپ دی گئی ہے۔

 لاہور میں سوئمنگ، ہاکی، جمناسٹکس، باڈی بلڈنگ اور باسکٹ بال کے قومی مقابلے منعقد ہوں گے، جن میں تمام صوبوں کے تعلیمی بورڈز کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

انٹر بورڈ سپورٹس کمیٹی کے سالانہ اجلاس میں لاہور بورڈ کو پانچ کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور بورڈ بوائز کے زیر اہتمام نومبر میں قومی سطح کے یہ مقابلے منعقد ہوں گے۔

مزید پڑھیں:ICCایمرجنگ نیشنز ٹرافی، قومی ویمن ٹیم کا اعلان، منیبہ علی کپتان مقرر

بورڈ حکام کے مطابق مقابلوں کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

کھیلوں کے ذریعے بین الصوبائی ہم آہنگی، بھائی چارے اور ثقافتی تبادلے کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں