10

غیر معمولی کارکردگی پر 3 سالہ فٹ بالر میچ سے باہر والدین کے احتجاج پر پولیس طلب

(24 ںیوز)امریکی ریاست نیواڈا میں صرف 3 سال کی عمر کے فٹ بالر کو غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر میچ سے باہر کردیا گیا، جس کے بعد معاملہ شدت اختیار کرگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمسن فٹ بالر نیواڈا نے اپنے سے 2 سے 3 سال بڑے بچوں کی لیگ میں صرف 5 میچز کے دوران 40 گول اسکور کیے، جس پر لیگ انتظامیہ نے اسے کھیلنے سے روک دیا،بچے کے والدین نے اس فیصلے پر احتجاج کیا تو لیگ انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا۔

 انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ دیگر بچوں کے والدین شکایت کررہے ہیں کہ نیواڈا کی غیر معمولی کارکردگی کے باعث ان کے بچوں کو کھیلنے کے مناسب مواقع نہیں مل رہے۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر کمسن فٹ بالر کی حمایت میں مہم شروع ہوگئی، جہاں صارفین نے بچے کو کھیلنے سے روکنے اور معاملے پر پولیس بلانے کے اقدام پر سوالات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور آل پاکستان انٹر بورڈ مقابلوں کا میزبان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں