
(عابد چوہدری)انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹرائی سیریز کا چھٹا میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے لئے جامع ٹریفک پلان تشکیل دےدیا گیا ہے۔
سی ٹی او لاہورعبدالرحیم شیرازی کے مطابق 02 ایس ایس پیز، 07 ڈی ایس پیزاور90 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے، قذافی اسٹیڈیم،ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر 01 ہزار سے زائد وارڈنز تعینات ہیں۔
سی ٹی او لاہورعبدالرحیم شیرازی کے مطابق رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 10 فورک لفٹرز، 07 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہیں،شائقین کرکٹ کی سہولت اور باآسانی اسٹیڈیم تک رسائی کیلئے 04 پارکنگ اسٹینڈز مختص کئے گئے ہیں، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ،مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گی۔
سی ٹی او لاہورعبدالرحیم شیرازی کے مطابق میچ کے دوران کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا، ٹیم کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کچھ لمحوں کےلئے بند کیا جائے گا، موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جائےگا،مال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ،فیروز پور روڈ سے آنے والے شائقین کرکٹ براستہ فیروز پور گورنمنٹ کالج فار بوائز میں پارکنگ کرسکیں گے جبکہ ٹھوکر،جوہر ٹاؤن،کاہنہ کی طرف سے آنے والے شہری براستہ کلمہ چوک،سینٹر پوائنٹ گورنمنٹ کالج فار بوائز میں پارکنگ کرسکیں گیں،کینٹ،ڈیفنس کی طرف سے آنے والے شائقین کرکٹ CBD،سن فورٹ ہوٹل اور لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ کرسکیں گے۔
سی ٹی او لاہورعبدالرحیم شیرازی کے مطابق راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا،شہر ی مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن15پر کال کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال
سی ٹی او لاہورعبدالرحیم شیرازی کے مطابق شہری ٹیم موومنٹس کے دوران قذافی اسٹیڈیم کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں،پارکنگ اور اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے ٹریفک کے عملے سے رہنمائی لیں،ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے ہمہ وقت آگاہ رہنے کیلئے راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سنتے رہیں۔






