
(حافظ شہبازعلی ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل جیتنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ فائنل میچ میں پاکستانی پلئیرز نے سری لنکا کو آوٹ کلاس کرکے جیت اپنے نام کی، فخر زمان, عرفات منہاس اور سعد بیگ کی جارحانہ بیٹنگ نے فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹرز نے بہترین ٹیم ورک اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ جذبے، لگن اور عزم کے ساتھ کھیلنے سے کامیابی ملتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹیم نے بہترین نظم و ضبط اور کمال مہارت کا مظاہرہ کیا ہے،یہ کامیابی پلئیرز اور مینجمنٹ کی سخت محنت کا نتیجہ ہے،اُمید ہے کہ ٹیم اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی کامیابیاں سمیٹے گی۔
یہ بھی پڑھیں :فخر زمان کی شاندار سنچری ، پاکستان نے سہ فریقی ون ڈے سیریز جیت لی






