5

مزید پچیس رنز بن گئے ہوتے تو فائنل میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا

(24 نیوز) سری لنکا کے مزید پچیس رنز بن گئے ہوتے تو فائنل میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔ یہ بات سری لنکا کے بیٹر  کمینڈو مینڈس نے قذافی سٹیڈیم میں ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل میچ ہارنے کے بعد اپنی نیوز  کانفرنس میں کہی۔

کمینڈو مینڈس نے کہا ہم میچ ہار گئے تب بھی میں بہت خوش ہوں، سیریز کو بہت انجوائے کیا۔ہم اچھا سکور بنایا لیکن بیس سے پچیس رنز زیادہ ہوتے تو رزلٹ مختلف ہوتا۔ 

انہوں نے کہا کہ فخر زمان بہت اچھا کھیلے،کیچ ضرور ڈراپ ہوا۔ ہم پوری سیریز میں بہت اچھا کھیلے۔  جیسی آج کارکردگی رہی وہ ہماری ٹیم کے لئے اچھا سائن ہے۔

کمینڈو مینڈس نے کہا کہ ہم مزید بہتر کرنے کی کوشش کرینگے ۔  گوچ گیری کرسٹن سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ 

 تمام شعبوں میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرینگے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرائی نیشن سیریز  کروانے کا فیصلہ بہت اچھا تھا اس سے  فائدہ ہوتا ہے۔  اس طرح کی سیریز کے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا  موقع ملتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں