5

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ٹرائی نیشن سیریز جیتنے پر گرین شرٹس اور محسن نقوی کو مبارکباد

(24نیوز)   وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹرائی نیشن سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

طارق فضل چوقہدری نے اپنے تہنئیتی پیغام میں کہا،  قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔  ٹیم کی صلاحیت، عزم، اتحاد اور لڑنے کے جذبے نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ گرین شرٹس نے کرکٹ کے میدان میں ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کردی۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ٹیم کی کامیابی نے قوم کے چہروں پر خوشی بکھیر دی ہے۔ 

طارق فضل چوہدری نے  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھی سیریز کی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ محسن نقوی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ کو مضبوط بنانے کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں