
(24نیوز)پاکستانی اوپنر فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں سنچری کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 4 ہزار رنز پورے کرلیے ہیں۔
36 سالہ فخر زمان نے صرف 97 میچز میں 4 ہزار رنز بنائے ہیں، اس دوران انہوں نے 12 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں اسکور کیں۔
وہ سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں 84 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 91 گیندوں پر 113 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔
فخر زمان کی یہ چوتھی سنچری ہے، جو انہوں نے ہدف کے تعاقب کے دوران اسکور کی ہے۔






