
(ویب ڈیسک) آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے بیس بال چیلنج میں کامیابی حاصل کرکے ایک لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 94.9 لاکھ بھارتی روپے) جیت لیے، تاہم انہوں نے انعامی رقم فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا مسٹر بیسٹ کی ایک ویڈیو میں کھیلوں کی دیگر معروف شخصیات کے ساتھ بیس بال چیلنج میں شریک ہوئے۔ مقابلے میں حریف سے زیادہ ہوم رنز لگانے تھے، جس میں بھارتی کرکٹر نے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیئے: عرب جوائنٹ لسٹ گادی آیزن کوٹ کو پرائم منسٹر بنانے کیلئے ووٹ دےگی، لیکود کا سپیکر بھی ہٹوائے گی
ہاردک پانڈیا نے مسٹر بیسٹ سے جو رقم جیتی ہے اب وہ اسے کتوں اور پسماندہ کمیونٹیز میں رہ رہے بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے اداروں کو عطیہ کرنے جا رہے ہیں۔
ہریدک پانڈیا آج کل بھارتی ٹیم سے باہر وقت گزار رہے ہیں۔ انہوں نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد وہ صرف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلتے دکھائی دییئے اور اس کے بعد میسٹر بیسٹ کے ساتھ بیس بال میچ جیتتے دکھائی دیئے۔






