9

  پاکستان گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنائے، جی بی کے عوام کی منتخب اسمبلی کی متفقہ قرارداد 

(ویب دیسک)   گلگت بلتستان کی اسمبلی نے گلگت بلتستان کو عبوری طور پر پاکستان کا  صوبہ بنانے کی متفقہ قرارداد منظور کر لی۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں جی بی کو پاکستان کا صوبہ بنانے کی  جلال شاہ نے پیش کی تھی، سب نے اس کی حمایت کی۔ اس قرارداد میں  جی بی کے عوام کو پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دینے اور باقی سوبوں کی طرح  این ایف سی ایوارڈ  میں حصہ مقرر کرنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان کو  ریاست کشمیر کے تناعہ کا حصہ ہونے کی وجہ سے اب تک پاکستان میں ضم نہیں کیا گیا، کیونکہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں یہ طے کر رکھا ہے کہ ریاست کشمیر کے عوام ریاست کے مستقبل کا فیصلہ استصواب رائے سے کریں گے۔ پاکستان تو استصواب رائے کروانے کے لئے ہر وقت تیار رہتا ہے لیکن بھارت آٹھ دہائیوں سے کشمیر اور گلگت بلتستان اور لداخ کے علاقوں کے عوام کو استصواب رائے کا حق دینے سے فرار حاصل کر رہا ہے۔ اس پیچیدگی کی وجہ سے اب گلگت بلتستان کے عوام کی نمائندہ اسمبلی نے پاکستان سے  “عبوری طور پر صوبہ کی حیثیت دینے”  کی درخواست پر مشتمل قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ملک کفایت الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں مممبر اسمبلی سید جلال شاہ نے قرارداد پیش کی جس پر حکومتی اور اپوزیشن کے متعدد اراکین کے دستخط کئے تھے۔

قرارداد میں گلگت بلتستان کو پاکستان کے آئین میں ترمیم کر کے  عبوری طور پر پاکستان کا صوبہ بنانے اور  پاکستان کے دیگر صوبوں کے مساوی آئینی، سیاسی اور جمہوری حقوق  دینے اور پاکستان کی پارلیمنٹ میں مؤثر نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  بھارت نے اپنے بحری کارکنوں کو آبنائے ہرمز میں جانے سوالے جہازوں پر کام کرنےسے روک دیا

اس لینڈ مارک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ “عبوری صوبہ کی حیثیت” مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو متاثر نہیں کرے گی اور نہ ہی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے متصادم ہوگی۔ 

قرارداد میں وفاقی حکومت کو آئینی، قانونی اور انتظامی اقدامات شروع کرنے کی سفارش کرتے ہوئے گلگت بلتستان کیلیے این ایف سی ایوارڈ  دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

قرارداد میں گلگت بلتستان کے عوام کی قومی وسائل میں منصفانہ حصہ داری کی حمایت کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان کے عوام کے منتخب ایوان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق جلال شاہ اور کئی دوسرے ارکان کی پیش کردہ  قرارداد مکمل اتفاق رائے سے منظور کرلی۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  پٹرولیم مصنوعات کا سٹاک کافی ہے،بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، این سی ایم سی کی ہدایت 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں