8

آزاد کشمیرعام انتخابات پولنگ شیڈول کانوٹیفکیشن  جاری

(حاشر وڑائچ)آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2026 کے لیے پولنگ ڈیوٹی پر مامور عملے کے لیے خصوصی پولنگ شیڈول جاری کر دیا۔
 الیکشن کمیشن نے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر کو خصوصی پولنگ اسٹیشن قرار دینے کی منظوری دے دی  جہاں پولنگ ڈیوٹی پر مامور ملازمین 20 جولائی 2026 کو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ عملہ سیل شدہ علیحدہ بیلٹ باکس میں پوسٹل بیلٹ پیپرز جمع کرائے گا، ریٹرننگ آفیسرز پولنگ کے بعد بیلٹ باکس امیدواروں یا ان کے ایجنٹس کی موجودگی میں سیل کر کے محفوظ رکھیں گے،27 جولائی کو عام پولنگ مکمل ہونے کے بعد سرکاری گنتی کے وقت سیل شدہ بیلٹ باکس کھولے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پوسٹل بیلٹس کی گنتی امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز، ریٹرننگ آفیسرز اور متعلقہ حکام کو نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی ہے،خصوصی انتظامات کا مقصد پولنگ ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو بروقت حق رائے دہی کا موقع فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ نظام مکمل ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان نے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں