
(24 نیوز )وفاقی وزیر برائے انڈسٹری اینڈ پروڈکشن رانا تنویر حسین سے سوئیڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ نے ملاقات کی ہے جس کے دوران پاکستان اور سوئیڈن نے زرعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
سوئیڈن نے اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس پر عالمی قیادت میں پاکستان کے کردار کی حمایت کی ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس کے خلاف عالمی کوششوں میں فعال کردار ادا کرے گا، پاکستان زرعی شعبے میں سوئیڈن کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرنا چاہتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سوئیڈش کمپنیوں کو پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں،پاکستان اور سوئیڈن زرعی تحقیق اور فوڈ سکیورٹی میں تعاون بڑھائیں گے، پاکستان فوڈ سیفٹی اور جدید زرعی نظام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس سے نمٹنے کے لیے ون ہیلتھ اپروچ ناگزیر ہے، پاکستان اور سوئیڈن کے درمیان تحقیق، سرمایہ کاری اور جدت پر مبنی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مہاجر نشست ویلی تھری کی پولنگ سکیم جاری






