پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال، زیرِ سمندر کیبل کی خرابی دور کردی گئی
پاکستان میں زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کردی گئی، جس کے بعد انٹرنیٹ کیبل کی مکمل استعداد بحال ہوگئی۔
*وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ کے مطابق کیبل کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، جس سے انٹرنیٹ سروسز کی بحالی میں مدد ملے گی۔






